|
|
|
A Door Into Urdu
Lesson 9 Script
کملا : کھانا کیسا ہے ؟
،راجو : ہاں یہ کھانا بہت اچھا ہے
تم کھانا ہمیشہ بہت اچھا بناتی ہو ۔
کملا : اور یہ دال کیسی ہے ؟
راجو : یہ دال بہت اچھی ہے ۔
یہ دال مجھے بہت پسںد ہے
کملا : کیا میں دال اور دوں ؟
راجو :ہاں مجھے اور دال دو ۔
کملا، مجھے کیول تمہارا کھانا پسںد ہے ۔
کملا -- کملا، تم کھانا بہت مزیدار بناتی ہو
،یہ سبزی، یہ روٹی، یہ دال، یہ چاول، یہ اَچار
سب بہت مزیدار ہیں ۔
کملا : کل مجھے بازار جانا ہے ۔
وہاں مجھے کُچھ چوڑیاں خریدنی ہیں ۔
میں سبزی بھی خریدوںگی ۔
تمہارے لِیے کونسی سبزی خریدُوں؟
کیا میں کریلا خریدُوں ؟
راجو : ہاں کریلا بہت اچھا ہے ۔
راجو : تم مجھ سے بہت پریم کرتی ہو ۔
کملا : جی ہاں میں تم سے پریم کرتی ہوں ۔
لیکن تم میرے لِیے کیا کرتے ہو ؟
راجو : کملا، میں ایک ڈرائیور ہوں ۔
تُمہارے لِیے کار چلاکر پیسے کماتا ہوں ۔
کملا : اور ؟
راجو : اور میں پیسے کما کر گھر آتا ہوں ۔
کملا : اور ؟
راجو : اور میں گھر آ کر یہ پیسے تم کو دیتا ہوں۔
کملا : اور ؟
راجو : اور میں تم سے پریم کرتا ہوں۔
!کملا : تم کو مجھ سے پریم ہے؟ یہ جھوٹ ہے
راجو : مجھ کو تم سے پریم ہے، یہ سچ ہے ۔
کملا، میں تمہارا پتی ہوں، تمہارا پریمی ہوں ۔
کملا : پریمی اَپنی پریمیکاؤں کے لِیے تاج محل بناتے ہیں ۔
لوگ کہتے ہیں شاہ جہاں کو اَپنی پتنی ممتاز سے بہت پیار تھا ۔
کیا تم کو مجھ سے پیار ہے؟
کیا تم میرے لِیے تاج محل بناؤگے؟
،راجو : کملا، میں تمہارے لِیے تاج محل بنانا چاہتا ہوں
،لیکن میں بادشاہ نہیں ہوں
میں ایک ڈرائیور ہوں ۔
میں تاج محل کیسے بناؤں؟
کملا : میں سمجھتی ہوں ۔
لیکن ہم 10 سال سے آ گرہ میں رہ رہے ہیں
اور تاج محل آگرہ میں ہی ہے ۔
میں تاج محل کب دیکھوںگی؟
راجو : اچھا تم تاج محل دیکھنا چاہتی ہو
کملا : ہاں میں تاج محل دیکھنا چاہتی ہوں ۔
!راجو : اچھا، دیکھو میرا جادو
!دیکھو تاج محل
!کملا : یہ تو بہت سندر ہے
سچ مچ کتنا سندر ہے ۔
یہ تو بہت ہی سندر ہے ۔
بہت زیادہ سندر ہے یہ ۔
تاج محل بہت خوبصورت ہے
-یہ بہت سندر ہے
لیکن میں اصلی تاج محل دیکھنا چاہتی ہوں ۔
راجو : ہم کل تاج محل دیکھنے جائیں گے ۔
بتاؤ ہم کس سمے جائیں ؟
کملا : کل شام کو کیسا ہے ؟
راجو : کل شام کو کِتنے بجے جائیں گے؟
کملا : کل شام کو پاںچ بجے ۔
تم شام کو چار بجے کام کرکے گھر آتے ہو ۔
میں شام کو چار بجے روٹی پکاؤںگی ۔
پھر ہم ساتھ ساتھ کھانا کھائیں گے ۔
،راجو : نہیں نہیں کل تم روٹی نہیں پکاؤگی
کل شام کو ہم کھانا باہر کھائیں گے ۔
کل شام کو، پاںچ بجے کھانا کھاکر ہم تاج محل دیکھنے جائیں گے، ٹھیک ہے؟
کملا : دھنیواد ۔
کملا: یہ بہت سندر ہے ۔
تاج محل بہت سندر ہے ۔
اس ندی کا نام کیا ہے؟
راجو : اس ندی کا نام جمنا ندی ہے۔
کملا: اچّھا، تاج محل جمنا ندی کے کنارے پر ہے ۔
راجو : جی ہاں، تاج محل جمنا ندی کے کنارے پر ہے ۔
[گانا]
راجو : تم چھوڑکر جاؤ نہیں ۔
کملا: میں چھوڑکر جاؤں وہاں ۔
راجو : تمہیں جانا ہے میرے ساتھ، میرے ساتھ
کیا تاج محل نہیں دیکھوگی؟
کیا تاج محل نہیں دیکھوگی؟
تم چھوڑکر جاؤ نہیں ۔
کملا: مُجھے جانا ہے اس پار، اس پار
میں تاج محل وہاں دیکھوںگی
میں تاج محل وہاں دیکھوںگی
راجو : لوگ کہتے ہیں کے شاہ جہاں اپنی پتنی کی یاد میں رات اور دن روتا تھا ۔
کملا : کیوں روتا تھا ؟
،راجو : اسکو اپنی پتنی سے بہت پریم تھا
وہ اپنے محل سے تاج محل دیکھتا تھا اور روتا تھا ۔
کملا : کیا تاج محل میں اُسکی پتنی ممتاز محل رہتی تھی ؟
راجو : نہیں کملا ۔
کملا: تب تاج محل میں کون رہتا تھا ؟
،راجو : تاج محل میں کوئی نہیں رہتا تھا
،تاج محل ایک مقبرہ ہے
اُس میں ممتاز محل کی قبر ہے ۔
کملا : اور شاہ جہاں کی قبر کہاں ہے ؟
راجو : شاہ جہاں کی قبر بھی تاج محل کے اَندر ہے ۔
وہ بھی اَپنی پیاری پتنی کے برابر ہمیشہ کے لِیے سو رہا ہے ۔
آواز: آؤ، یہاں آؤ۔
تمہیں یہاں آنا ہے ۔ ہاں میں یہاں ہوں ۔
مجھے کب سے تمہارا انتظار تھا ۔
!کملا : کوئی مجھے بلا رہا ہے
کون مجھے بلا رہا ہے ؟
راجو : کیا ؟
کملا : ہاں، میں کیا کروں ؟
،شاید کوئی کہ رہا ہے
-مجھے وہاں جانا ہے
راجو : تمہیں کہاں جانا ہے ؟
کملا: شاہ جہاں؟
آواز: میں چار سو سال سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں ۔
،مجھے چار سو سال سے تمہارا انتظار ہے
یہ تاج محل تمہارا ہے ۔
کملا: شاہ جہاں ؟ شاہ جہاں ؟
آواز:تمہیں یہاں آنا ہے ، تم کو یہاں رہنا ہے ۔
یہ تاج محل خوبصورت ہے
لیکن محبت بہت خوبصورت ہے ۔
یہ تاج محل کیا ہے ، کُچھ بھی نہیں ۔
محبت ہی سب کُچھ ہے ۔
کملا: سچ مچ، تاج محل بہت سندر ہے ۔
!راجو : ارے کملا
کملا : یہ بہت سندر ہے ۔
تاج محل بہت خوبصورت ہے ۔
راجو : ارے کملا ، تم کہاں ہو؟
کملا؟
کملا: سچ مچ یہ کتنا سندر ہے ۔
!راجو : ارے کملا
کملا: یہ بہت سندر ہے ۔
تاج محل تو بہت سندر ہے ۔
!راجو : ارے کملا
کملا: یہ بہت زیادہ سندر ہے ۔
!راجو : ارے کملا
مجھے یہ تاج محل نہیں چاہیئے ۔
مجھے تمہارا پیار چاہیئے ۔
[گانا]
ایک شہنشاہ نے بنواکے حسین تاج محل
ساری دنیا کو محبت کی نشانی دی ہے
ایک شہنشاہ نے بنواکے حسین تاج محل
|
|
Copyright ©Triangle South Asia Consortium 2002 |
|