A Door Into Urdu: Lesson 5

Hindi Lessons MenuContactHomeTSAC logo
Lesson Home

Dialog Script

Vocabulary

Grammar

Culture Notes

Exercises

Quiz

Supplemental Materials

Urdu Writing System


Digital Dictionaries

Other Resources

A Door Into Urdu

Lesson 5
Script


Right click to download an mp3 file of the audio track from the Lesson 5 Movie


یہ دِلی شہر ہے

اِس شہر میں نیما جی کا گھر ہے۔

نیما کا گھر

نیما: یہ چاۓ کیسی ہے؟

جان: یہ چاۓ بہت اچھی ہے اور بہت میٹھی بھی ہے۔

نیما: کیا آپ چاۓ کے ساتھ کُچھ نمکین کھانا چاہتے ہیں؟

جان: جی ہاں۔ کیوں نہیں؟

کیا اِس چاۓ میں ادرک بھی ہے؟

نیما: جی ہاں۔ اِس چاۓمیں ادرک ہے۔

جان: ہمارے ہوٹل میں وہ ادرک کی چاۓ نہیں دیتے ہیں۔

نیما: آپ ہوٹل میں کیوں رہتے ہیں؟ ہمارے گھر کیوں نہیں رہ سکتے ہیں؟

جان: دھنیواد میں وہیں ٹھیک ہوں۔ میرا ہوٹل یہاں سے بہت دور نہیں ہے۔

نیما: آپ کِس ہوٹل میں رہتے ہیں؟

جان: میں شہناز ہوٹل میں رہتا ہوں۔

نیما: یہ ہوٹل کہاں ہے؟

جان: کیا آپ کے پاس دِلی کا میپ ہے؟

نیما: جی کیا؟

جان: کیا آپ کے پاس دِلی کا نقشہ ہے؟

نیما: جی ہاں جی ہاں میرے پاس دِلی کا نقشہ ہے

جان: کیا آپ لا سکتی ہیں؟

-نیما: جی ہاں ضرور ضرور

-نیما: جان جی یہ ہے دِلی کا نقشہ

-جان: اچھا شکریہ

نیما: میں ابھی آپ کے لیۓ نمکین لا رہی ہوں۔

جان: یہ نقشہ بہت سندر ہے۔

نیما: ارے ! اِس تصویر کے اندر آپ کیا دیکھ رہے ہیں جان جی؟

-نقشہ اِدھر ہے

جان: اچھا۔

نیما: اِس نقشے میں آپ کا ہوٹل کہاں ہے؟

جان: یہاں میرا ہوٹل ہے۔

- نیما: اچھا آپ کا ہوٹل لال قلعے کے پاس ہے

جان: ہاں میں لال قلعہ دیکھنا چاہتاہوں۔

نیما: اچھا یہ لال قلعہ ہے یہ پرانی دِلی میں ہے۔

،یہ جامع مسجد ہے

اور یہ بھی پرانی دِلی میں ہے۔

اور یہ بِرلا مندِرہے۔

جان: اچھا بہائی ٹیمپل کہاں ہے نیما جی؟

کیا میں آپ کے ساتھ دِلی دیکھ سکتا ہوں؟

نیما: جی ہاں کیوں نہیں ضرور۔

جان: کل؟

نیما: ہاں کل

ہم کل دِلی دیکھ سکتے ہیں۔

مندروں میں

جان: اِن مندروں میں بہت سندر مورتیاں ہیں۔

اِس مندرکے پیچھےوہ کیا ہے؟

کیا میں یہ دیکھ سکتا ہوں؟

نیما: جی ہاں کیوں نہیں۔

جان: یہ مورتی بہت سندر ہے۔

اِس مورتی میں لوگ کام کر رہے ہیں۔

یہ بہت بڑی مورتی ہے۔

کار میں

نیما: یہ نئی دِلی ہے۔

نئی دِلی میں ہی پارلیمینٹ اور راثٹرپتی بھوَن ہے۔

اور یہاں بہت نئی نئی عمارتیں ہیں۔

جان: اچھا یہ پارلیمینٹ ہے۔

نیما: جی ہاں۔

اور یہ پرانی دِلی ہے۔

جان: پرانی دِلی میں کیا کیا ہے؟

نیما: پرانی دِلی میں پرانی پرانی عمارتیں ہیں اور پرانے پرانے بازار ہیں۔

میں اِن بازاروں سے بڑی اچھی اچھی چیزیں خریدتی ہوں۔

پل پر

جان: اِس جگہ کا نام کیا ہے؟

نیما: یہ دریاگنج ہے۔

یہ بھی پرانی دِلی میں ہے۔

یہ بھی بہت بڑا بازار ہے۔

جان: میرے سامنے یہ کیا ہے؟

نیما: یہ جامع مسجد ہے۔

جان: کیا میں جامع مسجِد دَیکھ سکتا ہوں؟

نیما: آپ ابھی دَیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پرانی دِلی میں ہے۔

جامع مسجد

نیما: ہم جامع مسجِد کے سامنے ہیں۔

جان: یہ بہت بڑی مسجِد ہے

اور بہت سندر بھی ہے۔

نیما: جی ہاں یہ بہت سندر ہے اور بہت پرانی بھی ہے

جامع مسجِد ہمارے پیچھے ہے

او ر بازار ہمارے سامنے ہے۔

یہ بھی بہت بڑا بازار ہے۔

اِس بازار کی چائے بہت مشہور ہے۔

چائے کی دوکان

جان: اچھا یہ چائے کی دوکان ہے۔

نیما: جی ہاں۔

جان: یہ آدمی اِن گِلاسوں میں چینی ڈال رہا ہے۔

اب وہ اِن گِلاسوں میں دودھ ڈال رہا ہے۔

یہ کیا ہے؟

کیا یہ دودھ ہے؟

نیما: جی ہاں۔

جان: اور اب یہ آدمی سارے گِلاسوں میں چائے ڈال رہا ہے۔

کیا میں دو گِلاس چائے لے سکتا ہوں؟

یہ چائے بہت اچھی ہے۔

نیما: جی ہاں۔

جان: چائے کا دام کیا ہے؟

نیما: چائےکا دام ۵ روپے ہے۔

جان: لیکن میرے پاس ۵ روپےنہیں ہیں۔

کیا آپ کے پاس ہیں؟

نیما: جی ہاں کیوں نہیں۔

جان: اب میں بِرلا مندِر دیکھنا چاہتا ہوں۔

نیما: اچھا۔

لال قلعہ اور تانگہ

جان: یہ کیا ہے؟

نیما: یہ تانگہ ہے۔

اب ہم تانگے سے بِرلا مندِر جا رہے ہیں۔

[گانا: اِس شہر کی  بڑی کہانی نئی دِلی ہے راجدھانی]

نیما: یہ دِلی کا لال قلعہ ہے۔

[گانا: یہ دِلی شہر بڑا پیارا ہے اِن گلیوں میں یہ دِل ہمارا ہے۔]

نیما: ہم اب بِرلا مندِر جا رہے ہیں۔

بِرلا مندِر

نیما: یہ بِرلا مندِر ہے۔

جان: یہ مندِر بہت اچھا ہے۔

یہ کِتنا پرانا ہے۔

نیما: یہ بہت پرانا نہیں ہے۔

جان: اِس مندِر کے اندر کیا کیا ہے؟

نیما: مندِر کے اندر مورتیاں ہیں۔

جان: کیا ہم اِس مندِر کے اندر جا سکتے ہیں؟

نیما: جی ہاں کیوں نہیں۔

جان: آپ بہت سندر ہیں۔

نیما: جی؟؟؟ آپ کیا کہ رہے ہیں؟

جان: یہ مندِر بہت سندر ہے۔

نیما: جی ہاں۔

لوٹس ٹیمپل

نیما: یہ بہائی مندِر ہے۔

جان: اِس مندِر کے اندر کیا کیا ہے؟

نیما: اِس کے اندر کچھ نہیں ہے۔

لوٹس ٹیمپل کے اندرکوئی مورتی یا کوئی تصویر نہیں ہے؟

جان: بہت سندر۔۔۔ آپ بہت سندر ہیں۔

نیما: جی کیا؟

جان: یہ لوٹس ٹیمپل بہت سندر ہے۔

نیما: اب میں اپنے گھر جانا چاہتی ہوں۔

جان: کیا میں بھی آپ کے ساتھ آ سکتا ہوں؟

نیما: ضرور ضرور کیوں نہیں۔

نیما کا گھر

نیما: کیا آپ چائے پینا چاہتے ہیں؟

جان: جی نہیں۔

میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔

نیما: آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟

جان: میں کہنا چاہتا ہوں آپ بہت سندر ہیں۔

نیما: جی شکریہ۔

جان: آپکے گھر میں کون کون رہتا ہے؟

نیما: جی میرے گھر میں میری دو بیٹیاں رہتی ہیں

اور ایک پتی دیو رہتے ہیں۔

!بیٹیاں اور پتی: نمستے

نیما: آج رکھشابندھن ہے۔

رکھشابندھن بھائی بہن کے پریم کا تہوار ہے۔

میں آج راکھی باندھنا چاہتی ہوں۔

آپ آج سے میرے بھائی ہیں۔