A Door Into Urdu: Lesson 3

Hindi Lessons MenuContactHomeTSAC logo
Lesson Home

Dialog Script

Vocabulary

Grammar

Culture Notes

Exercises

Quiz

Supplemental Materials

Urdu Writing System


Digital Dictionaries

Other Resources

A Door Into Urdu

Lesson 3
Script


Right click to download an mp3 file of the audio track from the Lesson 3 Movie


یہ لڑکی نوکری چاہتی ہے۔

یہ آدمی دوکاندار ہے۔

کیا یہ آدمی نوکری دے سکتا ہے؟


پہلا منظر

مینا : نمستے میرا نام مینا ہے۔

میں نوکری چاہتی ہوں۔ کیا یہاں کوئی کام ہے؟

دوکاندار : آپ کیسا کام چاہتی ہیں؟

مینا : میں کوئی کام کر سکتی ہوں۔

دوکاندار : کیا آپ میری دوکان کا سامان بیچ سکتی ہیں؟

مینا : جی ہاں۔ میں یہ کام کر سکتی ہوں۔

یہ کام بہت اچھا ہے۔

آپکی دوکان یہاں سے کِتنی دور ہے؟

دوکاندار : میری دوکان یہاں سے ۲ کِلومیٹر دور ہے۔

وہاں بہت بسیں جاتی ہیں۔

آپ وہاں بس سے آ سکتی ہیں۔

مینا : رکشا کیسا ہے؟ کیا میں رکشا لے سکتی ہوں؟

دوکاندار : جی نہیں۔ رکشے اچھے نہیں ہیں۔

بسیں ہی اچھی ہیں۔

بسیں تیز ہیں اور سستی ہیں۔

مینا : ٹھیک ہے میں کل آپکی دوکان بس سے آ رہی ہوں۔

دوکاندار : اچھا نمستے۔


دوسرا منظر

دوکاندار : یہ آپکی جگہ ہے۔

آپ یہ ساری چیزیں یہاں سے بیچ سکتی ہیں۔

مینا : یہ کیا ہے؟ کیا یہ کڑا ہے؟

دوکاندار : جی ہاں یہ کڑا ہے۔

مینا : یہ کڑا بہت اچھا ہے۔

یہ کڑا بہت بڑا ہے۔

دوکاندار : جی ہاں یہ بہت بڑا ہے۔

لیکِن یہ ایک کڑا نہیں ہے۔

یہ دو کڑے ہیں۔

مینا : اور کیا یہ چوڑی ہے؟

دوکاندار : جی ہاں اور یہ چوڑیاں ہیں۔

مینا : اچھا یہ ایک بندا ہے۔

اور یہ دو بندے ہیں۔

دوکاندار : جی ہاں۔

مینا : کیا یہ دو ہار ہیں؟

دوکاندار : نہیں یہ ایک ہی ہار ہے۔ دو ہار نہیں ہیں۔

مینا : ایک چوڑی کا دام کیا ہے؟

دوکاندار : چوڑی کا دام یہاں ہے۔

مینا : آپ اپنی دوکان کب کھولتے ہیں؟

دوکاندار : میں اپنی دوکان صبح میں کھولتا ہوں

اچھا ایک لڑکا اور دو لڑکیاں آ رہے ہیں۔

یہ یہاں کُچھ خریدنا چاہتے ہیں۔

میں اپنی جگہ پر جا رہا ہوں۔


تیسرا منظر

مینا : نمستے میں آپ کے لیے کیا کر سکتی ہوں؟

لڑکی ۱ : میں ایک ہری چوڑی اور چار نیلی چوڑیاں خریدنا چاہتی ہوں۔

مینا : یہ نیلی چوڑیاں ہیں۔

لڑکی : ایک نیلی چوڑی کا دام کیا ہے؟

مینا : ایک نیلی چوڑی کا دام پاںچ روپے ہے۔

لڑکی : یہ چوڑیاں بہت مہنگی ہیں۔

مینا : جی نہیں یہ چوڑیاں بہت سستی ہیں۔

لڑکی : ہری چوڑی کا دام کیا ہے؟

مینا : ہری چوڑی کا دام بھی یہی ہے۔

لڑکی : اچھا کیا آپ یہ پیک کر سکتی ہیں؟

مینا : جی ہاں۔

لڑکی ۲ : میں دو کڑے اور دو ہار خریدنا چاہتی ہوں۔

لڑکا : کیا تم کڑے اور ہار ہی خرید رہی ہو؟

بوندے نہیں خرید رہی ہو؟

لڑکی ۲ : نہیں ابھی نہیں۔

مینا : یہ کڑا ہے۔ یہ دو کڑے ہیں۔

یہ ایک ہار ہے۔ یہ دو ہار ہیں۔

لڑکی : کیا یہاں کوئی لال ہار ہے؟

مینا : جی ہاں۔

میں ابھی پولیس بلاتی ہوں۔

میں یہ روپے نہیں چاہتی ہوں۔

میں نوکری کرتی ہوں۔ میں چور نہیں ہوں۔

لڑکی ۱ : یہ روپے آپ کے لِیےّ ہیں۔

مینا : میں ابھی پولیس بُلاتی ہوں۔

سب : ہا ہا ہا ہا

دوکاندار : بہت اچھا۔

یہ سب میرے دوست ہیں۔

ہم دیکھ سکتے ہیں تم ہماری دوکان کے لیےّ بہت اچھی ہو۔

یہ دوکان کی چابی ہے۔

میں گھر جا رہا ہوں۔ نمستے۔