A Door Into Urdu: Lesson 2

Hindi Lessons MenuContactHomeTSAC logo
Lesson Home

Dialog Script

Vocabulary

Grammar

Culture Notes

Exercises

Quiz

Supplemental Materials

Urdu Writing System


Digital Dictionaries

Other Resources

A Door Into Urdu
Lesson 2
Script

Right click to download an mp3 file of the audio track from the Lesson 2 Movie

پہلا منظر : دِلیّ ہاٹ

یہ دِلیّ ہاٹ ہے۔

یہ لڑکی کیا خریدنا چاہتی ہے؟

یہ لڑکی ہار خریدنا چاہتی ہے۔

دوکاندار : کیا آپ ہار خریدنا چاہتی ہیں؟

روحی : جی ہاں، میں ہار خریدنا چاہتی ہوں۔

یہ اچھا نہیں ہے۔ وہ کیسا ہے؟

دوکاندار : یہ ہار سستا بھی ہے اور اچھا بھی ہے۔

ڈسِٹن : نمستے۔

روحی : نمستے، آپ کون ہیں؟

ڈسِٹن : میرا نام ڈسِٹن ہے۔

روحی : آپ کیا چاہتے ہیں؟

ڈسِٹن : میں قطب مینار جانا چاہتا ہوں۔

روحی : کہاں جانا چاہتے ہیں؟

ڈسِٹن : میں قطب مینار جانا چاہتا ہوں۔

کیا قطب مینار یہاں سے بُہت دور ہے؟

روحی : قطب مینار یہاں سے بہت دور نہیں ہے۔

ڈسِٹن : اچھا تو قطب مینار یہاں سے کِتنی دور ہے؟

روحی : قطب مینار یہاں سے کیول دو میل دور ہے۔

ڈسِٹن : اچھا آپ کہاں جا رہی ہیں؟

روحی : جی میں بھی قطب مینار ہی جا رہی ہوں۔

ڈسِٹن : اچھا۔

ڈسِٹن : یہ کیا کر رہی ہے؟

روحی : یہ مہندی لگا رہی ہے

ڈسِٹن : یہ مہندی کیا ہے؟

روحی : یہ مہندی "حِنا" ہے۔


دوسرا منظر : لودی گارڈن

ڈسِٹن : آپکا نام کیا ہے؟

روحی : میرا نام روحی ہے۔

ڈسِٹن : آپ کیا کرتی ہیں؟

روحی : میں اِسکول جاتی ہوں۔

ڈسِٹن : اچھا۔

روحی : میں ہائی اِسکول میں ہوں۔

آپ کہاں سے ہیں؟

ڈسِٹن : میں امریکہ سے ہوں۔

روحی : امریکہ میں آپ کیا کرتے ہیں؟

ڈسِٹن : میں بھی اِسکول جاتا ہوں۔

میں وہاں بی۔اے۔ کر رہا ہوں۔

روحی : آپ دِلیّ میں کتنے دِن سے ہیں؟

ڈسِٹن : میں یہاں دلی میں چار دِن سے ہوں۔

روحی :ا چھا۔

ڈسِٹن : میں دِلیّ دیکھنا چاہتا ہوں۔

قطب مینار کہاں ہے؟

روحی : اب قطب مینار دور نہیں ہے۔

ڈسِٹن : قطب مینار کہاں ہے؟

روحی : لودی گارڈن کِتنا اچھا ہے۔

ڈسِٹن : قطب مینار یہاں سے کِتنی دور ہے؟

گانا : اچھا تو ہم چلتے ہیں


تیسرا منظر :اِنڈیا گیٹ

لڑکا : یہ بندر ناچنا چاہتا ہے۔

ایک لڑکا اور ایک لڑکی آ رہے ہیں

تمُ کیا کر رہے ہو؟

تمُ بھی بہت اچھا ناچتی ہو۔

ڈسِٹن : یہ بندر کیا کر رہا ہے؟

روحی : یہ بندر ناچ رہا ہے۔

لڑکا : بندر بہت پیار کرتا ہے۔

گلشن : روحی!!!!! تمُ یہاں کیا کر رہی ہو؟

تمُ کیسی ہو؟

روحی : میں ٹھیک ہوں۔ تمُ کیسی ہو؟

گلشن : میں بھی ٹھیک ہوں۔ اور یہ کون ہے؟

روحی : یہ ڈسِٹن ہیں۔ یہ امریکہ سے ہیں۔ یہ دِلیّ دیکھنا چاہتے ہیں۔

گلشن : او ۔۔۔ نمستے، میں گلشن ہوں اور میں روحی کی دوست ہوں۔

تمُ کہاں جا رہے ہو؟

روحی : ہم قطب مینار جا رہے ہیں۔

گلشن : میں بھی قطب مینار جانا چاہتی ہوں


چوتھا منظر : قطب مینار

ڈسِٹن : قطب مینار کہاں ہے؟

روحی : قطب مینار یہاں ہے؟

ڈسِٹن : کہاں، کہاں؟

!روحی : یہاں

ڈسِٹن : بہت اچھا۔

میں کھانا چاہتا ہوں۔ یہاں کھانا ہے؟

روحی : آپ کیا کھانا چاہتے ہیں؟

ڈسِٹن : میں پوری کھانا چاہتا ہوں۔

روحی : بہت اچھا، میرا گھر یہاں سے دور نہیں ہے۔

میری ماتا جی بہت اچھی پوری بناتی ہیں۔

ڈسِٹن : بہت اچھا۔


پاںچواں منظر : روحی کا گھر

:گانا

یہ لڑکی ہے دیوانی ہے دیوانی۔۔۔

روحی : میری ماتا جی وہاں پوری بنا رہی ہیں۔

کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں؟

ڈسِٹن : جی ہاں، جی ہاں، کیوں نہیں؟

ماتا جی : یہ آٹا ہے۔

ڈسِٹن : اور یہ کیا کیا ہے؟

ماتا جی : یہ چکلا ہے۔

یہ بیلن ہے۔

ڈسِٹن : اور یہ کیا ہے؟

ماتا جی : یہ فِلم ایکٹرس ہے۔

یہ تیل ہے۔

!نہیں، نہیں

اور یہ پوری ہے۔

ڈسِٹن : یمَ یمَ! بہت اچھا۔

ماتا جی : کیا آپ پوری کھانا چاہتے ہیں؟

ڈسِٹن : جی ہاں۔ میں پوری کھانا چاہتا ہوں۔

کیا آپ پوری روز بناتی ہیں؟

ماتا جی : نہیں، نہیں۔ میں پوری روز نہیں بناتی ہوں۔

میں کبھی کبھی بناتی ہوں۔

کیا آپ پوری روز کھانا چا ہتے ہیں؟

ڈسِٹن : جی ہاں، جی ہاں۔

ماتا جی : ارے! کھانا کہاں ہے؟

ڈسِٹن : کھانا یہاں ہے۔