|
|
A Door Into Urdu
Lesson 15 Script
پہلا درشے: ٹیلی فون پر بات چیت
چاچی: ہیلو؟ کون بول رہا ہے؟
رانی: میں رانی بول رہی ہوں ، چاچی۔
چاچی: اچھا رانی، کیسی ہو تم ؟
رانی: میں ٹھیک ہوں ۔ آپ آج شام کو کیا کر رہی ہیں؟
چاچی: میں آج شام کو خالی ہوں ۔
تم کو تو معلو م ہے، میں شنیِوار کی شام کو کُچھ نہیں کرتی۔
کیا تم آنا چاہتی ہو؟
رانی: جی ہاں، میں آپ سے مِلنا چاہتی ہوں ۔
میں بہت دِنوں سے آپ سے مِلی نہیں ہوں ۔
شکروار کو میں نے ایک ہِندی فِلم دیکھی تھی۔ فِلم کے بعد،
میں نے اور میری سہیلی نے سموسے بھی کھائے تھے۔
چاچی، کیا آپ کو سموسے بنانے آتے ہیں؟
چاچی: جی ہاں، مجھے سموسے بنانے آتے ہیں۔
اَبھی میں نے ایک پارٹی کے لِیے پیںتیس سموسے بنائے تھے۔
،رانی: میں سموسے بنانا سیکھنا چاہتی ہوں
اور اِس فِلم کے بارے میں بات بھی کرنا چاہتی ہوں ۔
چاچی: ہاں، ہاں، کیوں نہیں، ضرور۔
تم آ جاو، میں تمہیں سموسے بنانا بھی سکھاوں
گی اور ہم فِلم کے بارے میں بھی بات کر یں گے۔
رانی: اچّھا، پھِر ملیں گے۔
نمستے چاچی۔
چاچی: نمستے۔
دُوسرا درشے: رسوئی میں سموسے بنانا
چاچی: یہ ہری مِرچ ہے۔
رانی: اچھا ۔
چاچی: یہ پیاز ہے۔
رانی: ٹھیک ہے۔
چاچی: یہ ہرا دھنیا ہے۔
رانی: یہ ہرا دھنیا ہے؟
چاچی: جی ہاں، یہ ہرا دھنیا ہے۔
-رانی: اچھا
چاچی: یہ اَدرک ہے۔
- رانی: اوں
چاچی: اور یہ چاقو ہے۔
-رانی: او
چاچی: کیا آپ نے کبھی اَدرک کاٹی ہے؟
رانی: جی ہاں،میں نے اَدرک کاٹی ہے۔
لائیّے، میں کاٹتی ہوں ۔
میں مشی گن میں دیسی کھانا پکاتی تھی۔
چاچی: اچھا ، تو تم مشی گن میں پڑھی ہو؟
رانی: جی ہاں، میں مشی گن میں پڑھی ہوں ۔
چاچی: اچھا ، اَب میں سمجھی۔
چاچی: اِسی لِیے تم ہر دُوسرے ہفتے مشی گن چلی جاتی ہو۔
-رانی: جی ہاں
-چاچی: او
تیسرا درشے:فِلم کے بارے میں بات چیت
چاچی: لو، یہ رہے سموسے۔
رانی: اَرے! اِتنے اَچّھے سموسےمیں نے کبھی نہیں دیکھے۔
چاچی: ہاں-۔ اچھا ، اَب تم مجھے بتاو، تم نے اِنڈِین مو وی کب دیکھی؟
رانی: میں نے شکروار کو یہ فِلم دیکھی
میں نے اِس فِلم کے بارے میں بہت کُچھ پڑھا ہے۔
اِس لِیے میں فِلم دیکھنے گئی تھی۔
چاچی: اچھا ۔
رانی: مجھے اِس فِلم کا ایک گانا بہت پسںد ہے۔
چاچی: اچھا کون سا گانا؟
رانی: میں نے اُسکی ایک سی ڈی خریدی۔
کیا آپ سنیں گی؟
چاچی: ہاں، ضرور۔
رانی: چاچی، اِس فِلم میں، ہیروئین نے بہت اچھا ڈانس کیا ہے۔
چاچی: آ پ نے کیا کہا؟
رانی: میں نے کہا، اِس فِلم میں ہیروئین بہت اچھا ناچی ہے۔
چاچی: اچھا ۔ کیا آپ ناچ سکتی ہیں؟
رانی: اَبھی؟
چاچی: کیوں نہیں۔
رانی: ضرور۔
چوتھا درشے: رانی کا ناچ
گانا
میں نے رںگ لی آج چنریا سجنا تورے رںگ میں۔۔
میں نے رںگ لی آج چنریا سجنا تورے رںگ میں۔
،سجنا تورے رںگ میں
سجنا تورے رںگ میں۔
میں نے رںگ لی آج چنریا سجنا تورے رںگ میں۔۔
--میں نےرںگ لی
جیا میرا چاہے میں بھی کھیلُوں او سجنوا ہولی ایسے
رادھا نے کنہیا سے پریم کی ہولی کھیلی جیسے
،پریم کے میں رںگ پھیںکوں
پریم کے میں رںگ پھیںکوں۔
بن تمہارے کچھ نہ دیکھوں۔
میں نے رںگ لی آج چنریا سجنا تورے رںگ میں۔۔
--میں نےرںگ لی
رانی: چاچی، کیسا تھا؟
!چاچی: اَرے بہت اچھا تھا، بہت اچھا تھا
رانی: دھنیواد چاچی۔
چاچی: اور کپڑے تمہارے بہت سندر ہیں۔
کہاں سے خریدے؟
رانی: یہ میں نے نہیں، میری ماتا جی نے خریدے۔
چاچی: اچھا ، ماتا جی نے خریدے تھے۔
رانی: اچھا چاچی، میں چلتی ہوں ۔
نمستے۔
چاچی: ٹھیک ہے۔
|
|
Copyright ©Triangle South Asia Consortium 2002 |
|